English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

القمر

کولمبو: ایمرجنگ ایشیا کپ میں سری لنکا کو ہرا کر پاکستان نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹ مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

سری لنکن دارالحکومت کے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں کپتان محمد حارث نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 322 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم ابتدا ہی میں لڑکھڑا گئی جب محض 33 ہی کے اسکور پر 3 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں اوپنر اوشکافر نینڈوو اور ساہن اراچیگے نے اچھی شراکت داری کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کے عمر بن یوسف نے 88 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ کپتان محمد حارث نے 52 رنز بنائے  جب کہ مبصر خان 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب  نے 22، صاحبزادہ فرحان 12، طیب طاہر 26، قاسم اکرم 8، عماد بٹ 7  اور محمد وسیم جونئیر نے 24 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو سماراکون، پرمود مدوشن اور چمیکا کرونارتنے نے 2،2  اور ڈینوتھ ویلانگے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں سری لنکن اوشکا فرنینڈو 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز بناکر سفیان مقیم کی گیند پر حارث کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ساہن اراچیگے بھی صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 97 رنز بنائے اور مبصر خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کے ارشد اقبال نے 7.4 اوورز میں 37رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مبصر خان اور صفیان مقیم نے 2، 2  جب کہ عماد بٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے