ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اور فضل الرحمن کا سوئیڈن واقعے پر او آئی سی کے تحت سخت اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور جمیعت علمائے اسلام )جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سوئیڈن واقعے پر او آئی سی کے تحت سخت اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر دونوں رہنماں نے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے تحت سخت اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کے ناپاک عمل پر عالمِ اسلام سخت نوٹس لے۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اپنے سفیروں کو احتجاجا سوئیڈن سے واپس بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں، اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے، علما اور خطیب سوئیڈن کے اس مکروہ فعل کی مذمت کریں، مغرب نے ہمیشہ اسلام اور اہلِ اسلام کے مقدسات کی توہین کر کے دہشتگرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں