ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انویسٹمنٹ کونسل: دوست ممالک کی سرمایہ کاری کے حصول کے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسِلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کی جاب سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سرمایہ کاروں کے لیے تیار کردہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق منظور کیے گئے منصوبے زراعت، لائیو اسٹاک، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی سے متعلق ہیں، منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں