English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مون سون ہوائیں: 26 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

القمر

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز مزید مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ اسلام آباد سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں،  ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 26 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر شدید موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ 22 سے 24 جولائی کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 24 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں اور جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ کراچی اور حیدر آباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارشوں کے دوران محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے