English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

القمر

 کراچی: ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہر کے امن و امان کی صورتحال بالخصوص محرم الحرام کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان رینجرز شہباز خان نے بتایا کہ اجلاس میں کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔

 ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران تمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس اورجلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

 ترجمان نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور عوام امن وامان قائم کرنے میں اداروں سے تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے