English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این ایف کی کارروائیاں،58 کلومنشیات برآمد،5افراد گرفتار 

القمر

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 58کلو منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد پر ایک بڑی کارروائی کے دوران گاڑی میں چھپائی گئی 32 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے نوشہرہ کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں میں پرواز نمبر PK-209 سے شارجہ جانے والے ہری پور اور چکوال کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

 ملزمان کے پیٹ میں موجود 198عدد ہیروئن اور آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلئے گئے۔

ایک اور کارروائی میں دستگیر بلاک 9 کے علاقے میں کراچی کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 18 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

 علاوہ ازیں جی ٹی روڈ پشاور کے قریب مقامی رہائشی ملزم سے یو پی ایس میں چھپائی گئی 3کلو آئس برآمد کرلی گئی، جو پنجاب سمگل کی جا رہی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے