English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور، موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

القمر

 لاہور:موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور کی طرف جانے والی کار کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو جانے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔ 

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں میں لاہور کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو موٹروے پولیس نے مقامی ہسپتال شفٹ کروایا۔

 سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس فیصل اکرم نے موقع پر ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے