ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نہتے فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی فوجیوں کو جان کا خوف، ڈیوٹی دینے سے انکار

 تل ابیب :نہتے فلسطینوں پر ظلم کرنے والا اسرائیل سنگین اندرونی بحران کا شکار ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے عدالتی ترامیم کے خلاف سروس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہزار 142 پائلٹس اور ملازمین نے ایک خط کے ذریعے اپنی ریزرو سروس ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔

 اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی سے اعتماد میں کمی آئے گی اور ہماری رضا مندی کے بغیر ہماری جان کو خطرے میں ڈالا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے متنازع عدالتی اصلاحاتی منصوبے کے اعلان کیا ہے جس سے ملک بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں