English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا تنازع عدالت پہنچ گیا

القمر

کراچی:ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا تنازع عدالت پہنچ گیا، سندھ انوائرمینٹل ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

شہری احمد شبر نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ملیر ایکسپریس وے 38.75 کلومیٹر کا 6 لائین ڈبل گیراج پروجیکٹ ہے، ملیر ایکسپریس وے شہر کے انڈسٹریل ایریا کورنگی لانڈھی سے ٹریفک سیدھا شہر کے باہر جائے گا۔

ملیر ایکسپریس وے کی جانب سے ماحولیاتی منظوری لی جارہی تھی، تو ہم نے اعتراضات دائر کیئے تھے، ہمارے اعتراضات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس کے بعد ہمیں منصوبے کی منظوری کی خبر سے پتہ چلی۔

سندھ انوائرمینٹل ٹربیونل نے ہمارے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے کی اجازت دی، ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے قدرتی ماحول کو نقصان پہنچے گا۔

ملیر ایکسپریس کی تعمیر سے ملیر کے ایکولوجی کو نقصان پہنچے گا۔ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے اجازات نامے غیر قانونی قرار دیا جائے، سندھ انوائرمنٹل ٹربیونل نے 15 اپریل کو ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے