کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم خوشگوار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ، صدر، عائیشہ منزل، سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس، سرجانی، اسکیم33،صدر، کلفٹن، کیماڑی، گلشن، ڈیفنس اور کورنگی میں بارش ہوئی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار سست ہوگئی ہے۔
دوسری جانب موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ایم نائن موٹروے پربھی تیزبارش ہورہی ہے، موٹروے پر سفر کرنے والے حضرات احتیاط کرتے ہوئے ڈرائیو کریں۔
