ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وسطی افغانستان میں سیلاب کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک

وسطی افغانستان میں سیلاب کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک

کابل: وسطی افغانستان میں سیلاب کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 40 لاپتا ہوگئے۔ 

افغان حکومت کی وزارت ڈیزازٹر منیجمنٹ کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے بتایا کہ جمعے سے مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے، نشینی علاقے زیر آب آگئے اور کئی گاوں ڈوب گئے۔

ایک دن میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 40 سے زائد لاپتا ہیں جن کی تلاش میں ریسکیو کا کام جاری ہے۔

میدان وردک میں 26 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ 650 گھر تباہ ہو گئے۔ 1500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، کھیتوں میں تیار فصلیں بھی سیلابی پانی سے تباہ ہوگئیں۔

صوبہ میدان وردک کے کچھ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں