ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعظم  کا معاملہ؛ اسحاق ڈار  کے نام پر مشاورت نہیں ہوئی، پی پی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے  نگراں وزیراعظم سے متعلق معاملات پر اسحاق ڈار کے نام پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

اپنے بیان میں شیری رحمن کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق کسی قسم کا کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک غلط خبر کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ پاکستان کے آئین میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے باقاعدہ طریقہ موجود ہے۔ بروقت الیکشن کا انعقاد ہی ملک میں استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کا غیر جانبدار ہونا سب کے لیے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے بھی نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق کسی اتفاق رائے کو غلط خبر قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں