ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے چین اور روس کیلئے نئے سفیروں کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے تمام سیکرٹریز کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

 وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر نئے سفیروں کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، خلیل ہاشمی اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں۔

 خلیل ہاشمی کی جگہ جنیوا میں ڈاکٹر بلاول کو مستقل مندوب تعینات کیا جاچکا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ روس میں پاکستان کے نئے سفیر خالد جمالی ہوں گے، خالد جمالی اس وقت جمہوریہ چیک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ اب خالد جمالی کی جگہ جمہوریہ چیک میں پاکستان کی سفیر ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں