English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے آئی یوتھ کے نوجوان انتخابات میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں، ضیاء الدین انصاری

vanguard

لاہور :  امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں نوجوان نسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔جے آئی یوتھ کے نوجوان انتخابات میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔

ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان قومی توقعات پر اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جماعت اسلامی نوجوان نسل کی اسلامی اور جمہوری ماحول میں تربیت کر رہی ہے۔ یہی باکردار اور صلاحتیوں سے مالا مال جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک کے نوجوانوں کیلئے مستقبل میں  امید کی کرن ثابت ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کے سیاستدانوں اور لیڈروں نے ہمیشہ نوجوان نسل کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ لاہور کی  جنرل کونسل کے  ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ نے کی۔ اجلا س سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ لاہور حمزا بلال سمیت ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام ذمہ داران موجود تھے

امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھاکہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے نوجوان نسل کو شدید مایوس کیا ہے۔باصلاحیت ڈگری ہولڈز نوجوان رشوت اور سفارشی کلچر سے مایوسی ہوکر ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں جو ملک نہیں چھوڑے سکتے وہ  جرائم کی طرف مائل ہورہے ہیں جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ بن چکا ہے۔ جے آئی یوتھ لاہور کے نوجوان قرآ ن و سنت کے بابرکت نظام کے نفاذ کیلئے نوجوانوں  میں سیاسی شعور بیدار کریں اوروطن عزیز میں اسلامی وفلاحی پاکستان کی بنیاد بنیں۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عام پڑھے لکھے نوجوان اور جے آئی یوتھ اسمبلیوں میں جائیں اورملک کی قیادت سنبھالیں۔جماعت اسلامی نوجوانوں کومنظم کرکے پرامن اسلامی انقلاب برپاکرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے