ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصباح الحق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مشیر  مقرر

لاہور: مصباح الحق کو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان نے ذکا اشرف کا مشیر برائے کرکٹ امور بننے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ ذمے داریاں بلا کسی معاوضے کے نبھائیں گے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے آج ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں مجھے پرکشش تنخواہ پر کام کی پیش کش کی گئی، تاہم میں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے مکمل وقت دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔

مصباح الحق نے کہا اپنے تجربے کی روشنی میں جو بھی ممکن ہوسکا پی سی بی کے ڈومیسٹک اور دوسرے کرکٹ معاملات ٹھیک کرنے کے لیے تجاویز دوں گا۔ یہ سب کچھ اعزازی ہوگا اور اس کے عوض بورڈ سے کچھ نہیں لوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں