ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن کیس میں علی محمد خان کی ضمانت منظور

مردان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔ 

مردان میں سیشن جج انعام اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے علی محمد خان کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔ 

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کے خلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست میں اینٹی کرپشن، ڈپٹی کمشنر مردان اور نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ 

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں