English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے جی ڈی اے کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

کراچی:  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، ہم بہت سے ایشوز پر پہلے بھی ایک ساتھ چلتے رہے ہیں، گزشتہ ایک سال میں جو صورتحال پیدا ہوئی تو اپوزیشن میں مسائل اٹھے، اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ایسا فیصلہ ہو جو صوبے کی ٹھیک ترجمانی کرے۔

جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی نے مزید کہا ہے کہ گورنر صاحب، صدرالدین شاہ سے بات کی اور پیغام پہنچایا کہ ایم کیو ایم اورجی ڈی اے اپوزیشن میں متحرک ہیں، ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد ہم سے زیادہ ہے، پہلے بھی تین چار میٹنگز ہو چکی ہیں، اس وقت لیڈر آف نومینیشن بہت اہم ہے، نگران حکومت اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایم کیو ایم کے بھائیوں کو ووٹ دے رہے ہیں اور ایم کیو ایم کی رعنا انصار کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہمارے تمام ایم پی ایز دستخط کریں گے، جو آج کراچی کا حال ہے ایسا کبھی نہیں ہوا، کراچی سے کشمور تک شہروں کے شہر آباد ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، رعنا انصار کو ایم کیو ایم اور جی ڈی اے مل کر اپوزیشن لیڈر بنانے جا رہے ہیں، صرف اپوزیشن لیڈر بنانے کی یہ بیٹھک نہیں، کہانی اس سے آگے کی ہے، شہری اور دیہی سندھ کی خلیج کو موجودہ حکومت نے بڑھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے