کراچی: وفاقی حکومت کے بعد حکومت سندھ نے بھی صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک بھی دو روز بند رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر صوبے میں جمعہ اور ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی نو اور دس محرم کی عام تعطیلات کے باعث ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں مرکزی بینک نے بتایا کہ 28 سے 29 جولائی 2023(جمعہ سے ہفتہ) تک بند رہے گا یہ عام تعطیلات عاشورہ کے موقع پر دی گئی ہیں۔

