English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ اگر چارج فریم ہو تو ہی یہ عدالت شوکاز نوٹس جاری کرسکتی ہے۔

 دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو مجرم قرار دیا گیا۔ درخواست گزار اپنا گھر چلانے کے لیے فیصل مسجد کی پارکنگ میں ریڑھی لگاتا ہے۔

 بنیادی الزام لگایا گیا کہ بغیر لائسنس کے ریڑھی لگائی گئی۔ اسلام آباد میں تجاوزات کون کر رہے ہیں یہ پورے شہر کو معلوم ہے۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کون لوگ ہیں جو ایسا کرتے ہیں ؟ قانون کی بات کریں کیوں کہ ابھی تک چارج فریم ہی نہیں ہوا۔

سزا معطل کرنے کے لئے چارج فریم کا ہونا ضروری ہے۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار ابھی جیل میں ہے یا ضمانت پر؟ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار تاحال جیل میں ہے، ٹرائل کورٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔

عدالت نے قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے