English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے راوی موٹروے ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 91 کلو 200گرا م چرس اور 28 کلو افیون بر آمد کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز نمبر PK-181 کے ذریعے شارجہ جانے والا خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار،ملزم کے پیٹ سے 98 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں۔

اینٹی نارکوٹکس کے مطابق راوی موٹر وے ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 91 کلو 200 گرام چرس اور 28 کلو 800 گرام افیون برآمد کی ہے جس میں راولپنڈی کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس کے مطابق بند بوسن روڈ ملتان کےقریب ملتان کے رہائشی موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 4 پیکٹ افیون برآمد،جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اُس کے گھر  میں بنے خفیہ خانے سے مزید 8 پیکٹ افیون برآمد،ملزم سے کُل 16 کلو 800 گرام افیون برآمد ہوئی۔

اینٹی نارکو ٹیکس کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر PK-0279 کے ذریعے دوحہ جانے والےملتان کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 89 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں۔

اینٹی نار کو ٹیکس نے جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد،جبکہ جتیک اسٹاپ کوئٹہ کے قریب کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 1کلو 500 گرام چرس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پاک افغان بارڈر چمن پرمنشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کردی گئی،قلعہ عبداللہ کے رہائشی ملزم سے 14400 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئی۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے