ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ویمن ورلڈ کپ: کل مزید 3 میچ کھیلے جائیں گے

فیفا ویمن ورلڈ کپ: کل مزید 3 میچ کھیلے جائیں گے

سڈنی: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔

فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔

پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور نائیجیریا کی ٹیمیں لینگ پارک، برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں دفاعی چیمپئن امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں بھی گروپ ای کی ٹیمیں پرتگال اور ویتنام مدمقابل ہوں گی اوریہ میچ نیوزی لینڈ میں وائیکاٹو سٹیڈیم، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا ناک آوٹ مرحلہ 5 اگست سے شروع ہو گا جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں