English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویزالہی کو پیش نہ کرنے پر اعلی پولیس افسران اور ہوم سیکریٹری کی تنخواہ بند کرنیکا حکم

لاہور: عدالت نے پرویز الہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا ، جس پر  عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے تنخواہ بند کرنے کا حکم سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کیے جانے پردیا۔

 علاوہ ازیں عدالت نے پرویز الہی کو اجازت کے بغیر راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر 3 افسران  پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، عدالت نے 3 افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔

 بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ کارروائی 5 اگست تک ملتوی کردی۔ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی بینک اکانٹس سمیت دیگر دستاویزات کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے،  تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مہلت فراہم کی جائے۔ ایف آئی اے نے نکمل چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے