English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

Foreign Office

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت کا حامل ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی تیاری پر اظہار فخر اشتعال انگیزہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جنگجویانہ بیان بازی علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک ماحول کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔ بھارتی حکام انتخابی مفاد کے لیے پاکستان کو گھسیٹنے کی روایت ختم کریں۔ بھارت کے سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران کی جانب سے غیر اخلاقی بیانات کو روکنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیربین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں شرط رکھی گئی ہے کہ علاقے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا اور  کشمیرمیں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائی جائے گی۔بھارت اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کو دیانتداری سے نافذ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے