لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق کو فری ہینڈ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی جانب سے مصباح الحق کو پیغام بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کے بھیجے گئے پیغام میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ سینیئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

