English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں سیاسی استحکام نہ آئے، وزیر اعظم

Our horns

گوادر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے چین، سعودی عرب نے بہت مدد کی، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا ہے، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر نے برے وقت میں ساتھ دیا۔

منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ   اپنے خیر خواہوں کا احساس کرنا ہمارا فرض ہے، جب تک چاروں صوبے یکساں ترقی نہیں کریں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، چار جون 2022 کو گوادر کا دورہ کیا تھا، بلوچستان بہت پیارا صوبہ ہے، اسے یکسر بھلا دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب آیا تو بلوچستان کے چپے چپے کا دورہ کیا، وفاق نے صوبے کے سیلاب متاثرین کو فی کس 25 ہزار امداد دی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے پیسے دیئے گئے، بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ریکوڈک کے جھگڑے پر پاکستان کے اربوں روپے لگ گئے، ریکوڈک کیس میں اربوں جھونک دیئے گئے لیکن عوام کو دمڑی کا فائدہ نہیں ہوا، گوادر کے شہریوں کو صاف پانی اور علاج کی سہولیات ملنی چاہئیں، گوادر پورٹ بن گیا مگر جہاز نہ ہونے کے برابر تھے، گوادر کا شمار دنیا کے گہرے ترین سمندروں میں شمار ہوتا ہے، گوادر میں بڑے سے بڑے وزنی جہاز آ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے