ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا تمنا بھاٹیہ کے پاس دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا موجود ہے؟


فوٹو : فائلفوٹو : فائل

 ممبئی: بھارت کی نامور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک وزنی اور قیمتی ہیرے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہے کہ اداکارہ کے پاس دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا موجود ہے جو انہیں رام چرن کی بیوی نے تحفے میں دیا ہے۔

تمنا بھاٹیہ نے سوشل میڈیا پر اٹھے غبار کو بٹھانے کیلئے انسٹاگرام پر مزاحیہ انداز میں ایک پوسٹ کی ہے۔

aaaaaa

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر جسے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا قرار دیا جا رہا ہے وہ ایک بوتل اوپنر پر لگا نقلی ہیرا ہے اور یہ ایک فوٹو شوٹ کی تصویر ہے۔

تمنا بھاٹیہ اپنی اگلی فلم ’ویدا‘ میں جان ابراہام کے ساتھ نظر آئیں گی جس کے ہدایت کار نکھل ایڈوانی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں