English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی طرح فنکاروں کے کے لئے حکومت نے ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے صحافیوں کی ویلفیئر فنڈ تھا لیکن اس حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کے کلچر، تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا، کلچر ہمارا ورثہ ہوتے ہیں اور اسی طرح فنکار بھی ہمارا ورثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی طرح فنکاروں کے لئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، فنکار کسمپرسی کی حالت میں بھی کسی سے شکایت نہیں کرسکتے تھے ، فنکارں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ www.demp.gov پر فنکار اپنے آپ کو رجسٹرڈ کریں، صحت سہولت تک رسائی ایک طریقہ کار کے ذریعے ہوسکے گی، فنکاروں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی سہولت مل سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے