ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایچ ای سی بل: جس انداز سے بلز پاس ہوئے ہیں، یہ ایک سیاہ دن ہے، رضا ربانی

اسلام آباد: نے کہا ہے کہ جس انداز سے بلز پاس ہوئے ہیں، یہ ایک سیاہ دن ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انتہائی اہم بلز ایجنڈے میں ہیں، یہ بلز ہمیں آج ہی ملے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے بلز پاس ہونے کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کیا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی سے متعلق بل غیر قانونی ہے، اس کا مقصد اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنا ہے،  اس بل کو سی سی آئی سے منظور ہونا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رضا ربانی کے اعتراض پر کہا کہ ایچ ای سی سے متعلق بل آج نہیں آ رہا۔سینیٹر میاں رضا ربانی نے واک آئوٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج جس انداز سے بلز پاس ہوئے ہیں یہ ایک سیاہ دن ہے، میں اس اندھی قانون سازی کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں