ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اوربھارت کے عوام محبت اورامن چاہتے ہیں ، سنی دیول

 ممبئی: بھارتی اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام امن اور محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنی دیول نے اپنی نئی فلم ’ غدر 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں لیکن سیاسی کھیل لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔

سنی دیول جو بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں نے مزید کہا کہ بات انسانیت کی ہوتی ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی نہیں چاہتے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں