کراچی: اداکارہ سجل علی بھی بچوں سے جبری مشقت اور ان پر ظلم کے خلاف بول پڑیں۔
اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کے واسطے بچوں پر ظلم کرنا، مشقت کروانا بند کریں۔ ہم سب کو مل کر بچوں سے مشقت کروانے اور ان پر ظلم کرنے کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے تاکہ آواز ذمہ داروں تک پہنچے اور ایکشن لیا جاسکے۔
The beautiful @Iamsajalali has a message for all of us.
I want to thank her from the heart because she is the only celebrity friend I turned to, to ask for a short video asking the banning of child domestic labour, who responded immediately and recorded this message.
If all… pic.twitter.com/eKUfULeYwq
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 27, 2023
سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ آپ گھرکے اندر یا باہر کہیں بھی کسی بچے کو مشقت کرتے دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ ادارے کورپورٹ کریں۔ بچوں پرظلم کے زیادہ سے زیادہ کیسز رپورٹ کریں تاکہ ظالموں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
چند روز قبل سول جج اسلام آباد کی اہلیہ نے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
