English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کوجدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا

لاہور:نگران پنجاب حکومت کا صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔

پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلی محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں 16کروڑ27لاکھ روپے مالیت کی16 نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں اورجدیدآلات بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپرد کردیے ۔

محسن نقوی نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ، جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے لیے جدید آلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ ،منڈی بہاالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن،شیخوپورہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے