English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر امارات پہنچ گئے

determination

ابوظبی: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق متحدہ عرب امارت پہنچنے پر پاکستان کے یو اے ای میں سفیر، اعلی اماراتی حکام اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

اپنے دورہ کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے