ریاض:سعودی عرب نے ڈنمارک کے دارلحکومت میں انتہائی دائیں گروپ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے سفیر کو طلب کرلیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈنمارک کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران، سعودی وزارت خارجہ کے حکام نے ایک احتجاجی نوٹ پیش کیا جس میں ایسی ذلت آمیز کارروائیوں کو ختم کرنے پر زور دیا گیا، جن سے تمام مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مذاہب کے درمیان نفرت کو ہوا دے سکتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایک اور احتجاج میں پناہ گزین سلوان مومیکا نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے لیے مقدس کتاب پر پر قدم رکھا لیکن اسے نذرآتش نہیں کیا، جس پر سعودی عرب نے سویڈش چارج ڈی افیئرز کو احتجاجی نوٹ بھیجا تھا۔

