English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان جوڑوں کا شادی کو برقرار رکھنا بھی ایک آرٹ ہے، طوبیٰ انور

القمر

  کراچی: پاکستانی اداکارہ طوبٰی انور نے کہا ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کا اپنی رشتے کو برقرار رکھنا بھی ایک آرٹ ہے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے میرج کاؤنسلنگ اور تھیراپی کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے ’بے بی باجی‘ کے تجربات شیئر کیے ہیں۔

طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنے ابتدائی برسوں میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ اس وقت دونوں کے مختلف چیزوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے تناظر مختلف ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گھر والے جوڑے کی مدد نہیں کرتے کیوں کہ وہ اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں جس سے شادی کا رشتہ کمزور پڑ جاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ نئے جوڑوں کو میرج کاؤنسلنگ اور تھیراپی کے ماہرین سے ملنا چاہئے تاکہ شادی میں پیدا ہونے والے مسائل پر ان کو درست رہنمائی مل سکے۔

طوبیٰ انور کے مطابق ماہرین کی خدمات حاصل کرنے سے نوجوان جوڑوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور ان کے رشتے مزید مضبوط ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے