English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی گلوکارہ کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سج گئی

القمر

 نیویارک: عالمی میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی کی جانب سے جولائی کے مہینے کیلئے ’ایکول پاکستان ایمبیسڈر‘ منتخب ہونے پر پاکستانی گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سج گئی۔ 

پاکستانی گلوکارہ کے گانے ’ٹرسٹ ایشوز‘ کو بھی اسٹریمنگ سروس کے ’ایکول پاکستان‘ پلے لسٹ کے اندر شامل کیا گیا ہے۔

انورال خالد نے اپنا میوزک ڈیبیو 2020 کو کیا تھا اور اس کے بعد متعدد بڑے ناموں کے ساتھ انڈسٹری میں کام کیا اور گانے تخلیق کیے۔

اسٹریمنگ سروس کی جانب سے ایمبیسڈر منتخب ہونے پر گلوکارہ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعزاز قرار دیا ہے۔

انورال خالد کے مطابق اسپاٹیفائی نے موسیقی کے میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے اور ان کا ’ایکول پاکستان‘ پروگرام ایک بہترین اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے