ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں نمائش کے لئے اجازت مل گئی

 لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ فلم سینسر بورڈ پنجاب نے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے کلیئر کر دیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فلم کو وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر فل بورڈ کے ریویو کیلئے روکا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’باربی‘ کو قابل اعتراض مواد کی وجہ سے روک کر سینسر بورڈ کے فل بورڈ کے پاس ریویو کے لیے بھیجا گیا اور فلم کا ریویو سیشن چئیرمین سینسر بورڈ توقیر ناصر سمیت تمام ممبران نے دیکھا۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ فل بورڈ نے فلم کے قابل اعتراض حصے سینسر کرنے کے بعد اسے نمائش کے لیے کلئیر کر دیا اور اب ’باربی‘ پنجاب کے سینما گھروں میں جلد ریلیز کر دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں