English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں ڈاکو شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی

القمر

 لاہور: شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ غازی آباد کی حدود میں ڈاکو دن دیہاڑے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری سے 18 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

سرعام سڑک پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں دو ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق شہری بینک سے رقم نکلوا کر اپنی منزل کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران تعاقب کرنے والے ڈاکوؤں نے روک کر واردات کی۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے