صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت اعلی عسکری شوری کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
صدر ایردوان نے اجلاس سے قبل شوری ارکان کے ہمراہ مزار اتاترک پر حاضری دی ۔
صدر نے وہاں موجود تاثراتی کتاب میں لکھا کہ ترکیہ اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہے،ان کوششوں میں ہماری طاقت کا اہم سر چشمہ اعلی صلاحیتوں کی حامل ترک مسلح افواج ہے،آج کے اجلاس میں لیے جانے والے فیصلوں سے ہماری فوج مزید مستحکم بنے گی ۔
اجلاس کے اہم موضوعات میں ترک مسلح افواج کے نئے سربراہ کی تقرری بھی شامل ہوگی جبکہ نئے یا موجودہ فوجی سربراہوں کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں بھی فیصلے کیے جائیں گے۔
