دہشتگرد علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے شر پسند فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع یورپی حقوق انسانی کی عدالت میں زبردستی داخل ہو گئے۔
پی کے کے کے حامیوں نے وہاں پین کارڈ کھول کر ترک مخالف نعرے بازی کی ۔
اس واقعے کی ترکیہ نے شدید مذمت کی ہے۔
ترک امور خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ ایام کے دوران بالخصوص یورپ میں پی کےکے کے حامیوں کا مختلف عالمی ا داروں میں زبردستی گھستے ہوئے پروپیگینڈا کرنا معمول کی بات بن چکی ہے، پی کےکے یورپی ممالک میں آزادی اظہار کی آڑ میں اپنی مذموم سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ ان کا حوصلہ بڑھا رہی ہیں،یورپی کونسل کی عمارت کے سامنے ہوئے مظاہرے اس بات کا ثبوت ہے لہذا ترکیہ یورپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پی کےکے دہشتگرد تنظیم کی مالی اعانت اوراس کی شرپسندانہ کاروائیوں کو روکے۔
وزیر قانون یلماز تنج نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ یورپی یونین سمیت دیگر عالمی اداروں کی طرف سے پی کےکے کو دہشتگرد تنظیم قبول کیے جانے کے باوجود اسے پروپیگینڈا کی اجازت دینا غیر قانونی ہے۔
