ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے صدر پوتین اس ماہ ترکیہ آئیں گے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  روسی صدر پوتین  اس ماہ کے دوران ترکیہ کا دورہ کریں گے تاہم حتمی تاریخ کا تعین باقی ہے۔

 صدر ایردوان نے استبول میں  اخباری مندوبین کے سوالوں کے جواب دیئے۔

 پوتین کے دورہ ترکیہ سے متعلق صدر ایردوان نے کہا کہ ہنوز حتمی تاریخ واضح نہیں ہے لیکن  ہمارے وزیر خارجہ اور خفیہ ایجنسی کے سررباہ مشاورت میں ہیں جس کے نتیجے میں  امید ہے کہ اس ماہ کے دوران  روسی صدر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

 صدر نے بتایا کہ  اس دورے کا اہم موضوع اناج راہداری اورافریقی ممالک کے لیے اناج کی فراہمی ہوگا جس کےلیے ہم روس کےساتھ اتفاق کرتے ہیں، روس سے بحیرہ اسود کے راستے پہنچنے والا اناج ترکیہ سے آٹے کی شکل میں افریقی اور کم ترقی یافتہ ممالک کو بھیجا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ نائیجراوربرکینا فاسو نے فرانس کو یورینیئم اور سونے کی برآمد روک دی  ہے، دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ  ماضی میں فرانس نے الجزائر،روانڈا اور مالی میں کس طرح  اور ناجائز طریقے سے جبر استحصال کا بازر گرم کیا تھا، نائیجر اور برکینا فاسو نے یورنیئم اور سونے کی برآمدات فرانس کےلیے روک دی ہی جو کہ  افریقی عوام  کے جذبات اور ماضی  میں ان پر ڈھائے گئے مظالم کا انتقامنظر آت اہے مگر ہم افریقہ سے اپنے مثبت تعلقات کو فروغ دینا  جاری رکھیں گے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں