ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر نتن ڈیسائی کی آخری رسومات میں شرکت کی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے جہاں معروف ڈائریکٹر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا وہیں انہوں نے آخری رسومات میں بڑی شوبز شخصیات کے شرکت نہ کرنے پر بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔
لگان، جودھا اکبر، پریم رتن دھن پایو، خاموشی اور دیگر بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے نتن ڈیسائی 2 اگست کو اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اسے خودکشی قرار دیا ہے۔
#WATCH | Actor Aamir Khan remembers art director Nitin Desai; says, “…This is very shocking news. I am unable to understand how did this happen. I can’t believe it. I wish he had not done this and reached out for help instead. But what can we say in such a tragic situation, it… pic.twitter.com/r8ygrNwNMD
— ANI (@ANI) August 4, 2023
عامر خان نے کہا کہ نتن ڈیسائی کی موت کی خبر ان کیلئے بہت حیرت انگیز تھی اور انہیں اب تک سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہوا۔
انہوں ںے خواہش کا اظہار کیا کہ اگر انہیں یہ سب پہلے پتہ ہوتا تو نتن ڈیسائی کی مدد کیلئے وہ ضرور پہنچتے لیکن ایسا نہیں ہوا جس کا انہیں افسوس ہے۔
آخری رسومات میں بڑی شوبز شخصیات کے نہ آنے پر اداکار کا کہنا تھا کہ شاید کچھ مصروفیات کی وجہ سے وہ نہیں آئے ہوں لیکن انہیں یقین ہے کہ شوبز میں ہر کسی کے دل میں ڈیسائی صاحب کیلئے محبت اور عقیدت ہے۔
