ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار سمیع خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

کراچی: پاکستان شوبز کے مشہور اداکار سمیع خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

سمیع خان کے ہاں بیٹے کی پیدائشسمیع خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکار نے اپنے نومولود نے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشااللہ، الحمداللہ، میں ہمارے آنکھوں کے تارے  شاہ میر خان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بےحد پُرجوش ہوں‘۔

سمیع خان نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام شاہ میر خان رکھا ہے جس کی پیدائش 2 اگست کو ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سمیع خان پاکستانی ڈراموں کے ایک مشہور اداکار ہیں ان کے ڈراموں میں، سیراب، یار نہ بچھڑے، عشق زہے نصیب، انکار اور ایسی ہے تنہائی شامل ہے۔

سمیع خان 2009 میں شانزے خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ماہ نور خان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں