English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر دوسری بچی کی پیدائش

القمر

  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر دوسری بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

ایمن خان کی بہن منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ بچی کی پیدائش سات اگست کو ہوئی ہے جبکہ اس کا  نام میرال منیب رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبر شیئر ہوتے ہی جہاں مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا وہیں شوبز فنکاروں نے بھی جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد اب مداح انتظار کررہے کہ شوبز جوڑی اپنی بچی کا دیدار کب کراتے ہیں۔

منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کی پہلی بیٹی کا نام امل منیب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے