ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شردھا کپور لیجنڈری لتا منگیشکر کی بائیوگرافیکل فلم کرنے کی خواہشمند

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ شردھا کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر سوال جواب کا سیشن کیا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ کس تاریخی کردار پر فلم کرنا چاہتی ہیں۔

شردھا کپور نے بتایا کہ وہ انڈیا کی لیجنڈری گلوکارہ لتا جی کی بائیو گرافیکل فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں اس کا موقع ملا تو یہ ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔

اداکارہ اس سے قبل 2017 میں حسینہ پارکر کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کرچکی ہیں اور سوانحی پروجیکٹ میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

شردھا انڈین فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شکتی کپور کی صاحبزدای ہیں اور انہوں نے 2010 میں اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اداکارہ  رواں برس ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی رومینٹک کامیڈی میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ اپنی نئی فلم ’اسٹری‘ کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں