ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صرف اچھی باڈی بنانے سے کوئی اداکار نہیں بن جاتا، ابھیشیک بچن

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے نوجوان اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سکس پیکس بنالینے سے کوئی اداکار نہیں بن جاتا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے وضاحت کے ساتھ بتایا کہ انڈسٹری میں نوجوان آج کل کامیاب ہونے کیلئے اپنی باڈی پر محنت کررہے ہیں حالاں کہ کامیابی کیلئے اداکاری کی صلاحیتوں کا اچھا ہونا ضروری ہے۔

ابھیشیک بچن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ’دھوم3‘ میں وہ اسمارٹ جبکہ ’دنگل‘ میں ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ نوجوانوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ اداکاری کے بجائے سکس پیکس بنانے میں محنت کررہے ہیں تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔

اداکار نے نئی نسل کو مشورہ دیا کہ باڈی کے بجائے وہ اپنے زبان اور اداکاری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اسی سے اداکار بنتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں