ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی ایکشن فلم کیلئے سلمان خان اور کرن جوہر کا 25 برس بعد اشتراک

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور معروف فلمساز کرن جوہر 25 برس بعد ایک میگا ایکشن فلم کیلئے مل کر کام کریں گے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق نئی ایکشن فلم کو وشنو وردھان ہدایت کاری دیں گے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر جبکہ ریلیز اگلے برس کرسمس کے موقع پر متوقع ہے۔

کرن جوہر اور سلمان خان اس سے قبل 1998 میں بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نئی فلم میں کچھ ایسے ایکشن سین فلمائے جائیں گے جو اس سے قبل کبھی فلموں میں نظر نہیں آئے اور یہ وشنو وردھان کی دوسری ہندی فلم ہوگی۔

فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا جبکہ کاسٹ کا اعلان بھی باقی ہے اور اس اسپیشل پروجیکٹ کیلئے کچھ اور بڑے نام بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سلمان خان رواں برس دیوالی کے موقع پر اپنی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے منیش شرما نے ہدایت کاری دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں