ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجنی کانت کی فلم کیلیے شائقین پرجوش، کمپنیوں نے چھٹی دیدی

 چنئی: بھارت کے میگا اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم کی ریلیز پر تامل ناڈو اور کرناٹک میں کچھ کمپنیوں نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’  10 اگست کو ریلیز ہوگی۔  بھارتی ریاستوں کرناٹک اورتامل ناڈو کی بیشتر کمپنیوں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے فلم کی ریلیز کے دن چھٹی کی درخواست دے دی۔

چھٹی کی غیر معمولی درخواستوں کو دیکھتے ہوئے 2 بڑی کمپنیوں نے تعطیل کا اعلان کردیا۔ مختلف شہروں میں ان کمپنیوں کے دفاتر بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے بھی دو شہری جیلر کا فرسٹ شو دیکھنے کے لیے چنئی پہنچے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جیکی شیروف اور تمنا بھاٹیہ بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں