ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میں ایک اور فوجی شہید ہو گیا

ترکیہ مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی اشتعالی فائرنگ کے نتیجے میں میں ایک اور فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ‘پی کے کے’ کے دہشت گردوں کی اشتعالی فائرنگ کے نتیجے میں انفنٹری سارجنٹ مصطفیٰ سزیر بھی شہیدہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔ ہم شہید فوجی کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں اور سوگوار کنبے ، ترک مسلح افواج اور اصیل ترک ملّت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے اہلکاروں کی طرف سے کل شام کے وقت کی گئی اشتعالی فائرنگ کے نتیجے میں 5 فوجی شہید ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں