ممبئی: بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی میگا تھرلر فلم ’جوان‘ کے نئے رومینٹک گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔
نئے ٹیزر میں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان اور نیانترا ایک ساتھ نظر آئے ہیں اور نیا گانا ’چلیا‘ 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔
ایکشن تھرلر ’جوان‘ کا اس سے قبل ’زندہ بندہ‘ کے نام سے گانا ریلیز ہوچکا ہے جسے فلمی شائقین نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔
The Love of Jawan. Romantic. Gentle Sweet. #Chaleya out on Monday!
Anirudh you are magical. Farah as always love u. Arijit u make me sound like love, yet again. Shilpa u sound divine Kumaar your poetry ‘bahut changi hai’#Jawan releasing worldwide on 7th September 2023, in… pic.twitter.com/ZyNPe1Z8mM— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 12, 2023
کنگ خان نے چند روز قبل مداحوں سے سوشل میڈیا پر گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ ’جوان‘ میں ان کا سب سے پسندیدہ گانا ’چلیا‘ ہے۔
اداکار کی پسندیدگی کے بعد مداح اس گانے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اور اب گانے کے ٹیزر اور اریجیت سنگھ کے مسحور کن آواز نے انہیں مزید بے تاب کردیا ہے۔
’جوان‘ اگلے ماہ 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔