English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکھ کمیونٹی کی جانب سے 76ویں یوم آزادی پر تقریب کا انعقاد

القمر

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں مقیم سکھ برادری نے بھی 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔

سکھ کمیونٹی کی جانب سے پشاور میں قائم گوردوارے میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکھ کمیونٹی کے نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

بچوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر رنگا رنگ تقریب نے سما باندھ دیا جبکہ سکھ نوجوانوں نے جشن آزادی کے خصوصی لباس بھی پہنے۔

تقریب کے منتظمین نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں تمام حقوق میسر ہیں جبکہ ہم یہاں محفوظ بھی ہیں، ہماری دعا ہے کہ ملک ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے